the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر آٹو، توانائی اور تیل اور گیس سمیت تیرہ گروپوں میں ہوئی خریداری سے آج شیئر بازار پچھلے دو دنوں کی گراوٹ سے نکل کر ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی پر پررہا بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 574.35 پوائنٹس بڑھ کر 57,037.50 پوائنٹس کے ساتھ 57 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر گیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 177.90 پوائنٹس مضبوط ہوکر 17,136.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔ اس دوران مڈ کیپ 0.45 فیصد بڑھ کر 24,559.73 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.36 فیصد بڑھ کر 28,973.23 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل



ملاکر 3510 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1732 میں تیزی، 1664 میں گراوٹ رہی جبکہ 114 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 38 کمپنیاں سبز جبکہ 12 سرخ نشان پر رہیں۔
بی ایس ای کے 13 گروپوں میں خریداری جبکہ باقی چھ میں فروخت ہوئی۔ آٹو 2.21، توانائی 2.19، بیسک میٹریلس 0.75، سی ڈی جی ایس 1.10، ایف ایم سی جی 0.95، ہیلتھ کیئر 1.11، آئی ٹی 1.09، ٹیلی کام 1.40، کنزیومر ڈیوربلز 0.84، آئل اینڈ گیس 1.85، ریئلٹی 0.57 فیصد اور ٹیک گروپ کے شیئر میں 1.45فیصد کا اضافہ ہوا۔
بیرون ملک مارکٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.44 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.13 اور جاپان کا نکئی 0.86 فیصد بڑھا، جب کہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.40 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 1.35 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.