the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 08 جولائی (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان، مقامی سطح پر صنعتی، یوٹیلٹیز، کیپٹل گڈس اور پاور سمیت سولہ گروپوں کی خریداری کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی رہی بی ایس ای کا 30 شیئر والا انڈیکس سینسیکس 303.38 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 54481.84 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 87.70 پوائنٹس بڑھ کر 16220.60 پر پہنچ گیا۔ اس دوران مڈ کیپ 0.20 فیصد بڑھ کر 22,655.57 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.28 فیصد بڑھ کر 25,640.81 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے



دوران بی ایس ای پر کل 3440 کمپنیوں کے شیئروں کاروبار ہوا، جن میں سے 1898 میں اضافہ، 1378 میں کمی جبکہ 164 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 32 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 17 کی قیمتوں میں کمی جبکہ ایک کی قیمت مستحکم رہی۔
خریداری کے دم پربیسک میٹریلز، ٹیلی کام اور میٹلز گروپ کی 0.97 فیصد تک گراوٹ کو چھوڑ کر بی ایس ای کے باقی 16 گروپس میں تیزی رہی۔ اس عرصے کے دوران کیپٹل گڈز 2.23، ایف ایم سی جی 0.54، انڈسٹریل 1.51، یوٹیلیٹیز 1.58، بینکنگ 0.66 اور پاور گروپ میں1.71 فیصد کا اضافہ درج کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.