the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 25 جون (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو ریکارڈ سطح پر استحکام برقرار رہا ۔ اس سے قبل جمعرات کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 97.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 88.30 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.15 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔
ملک کے دوسرے شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں



ہوئی ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 103.89 روپے میں اور ایک لیٹر ڈیزل 95.79 روپے میں فروخت ہوا۔ چنئی میں پٹرول 98.88 روپے اور ڈیزل 92.89 روپے فی لیٹر رہا ۔ کولکاتہ میں پٹرول 97.63 روپے اور ڈیزل 91.15 روپے فی لیٹر مستحکم رہا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہرکانام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی —— 97.76 —— 88.30
ممبئی —— 103.89 —— 95.79
چنئی —— 98.88 —— 92.89
کولکاتا —— 97.63 —— 91.15

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.