the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،04 نومبر (یو این آئی) حکومت کی طرف سے دیوالی کے تحفے کے طور پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں قدرے تخفیف کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں جمعرات کو پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.75 روپے سستا ہو گیا۔ فی الحال یہاں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔
حکومت نے گذشتہ رات، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی قدرے تخفیف کی تھی۔ اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت والی ریاستوں نے بھی ویٹ (وی اے ٹی) میں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتر پردیش میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کم کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گجرات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر فی لیٹر 7 روپے کم کرنے کا اعلان کیا۔ ہماچل پردیش میں پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ آسام میں 7 روپے کی تخفیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ تریپورہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 7 روپے کی کم کیے گئے ہیں۔ کرناٹک اور گوا کی حکومتوں نے بھی اپنی اپنی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر کی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی پٹرول پرویٹ (وی اے ٹی) روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ منی پور حکومت بھی فوری اثر سے پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ (وی اے ٹی) میں 7 روپےکم کرے گی۔ بہار حکومت نے سب سے کم تخفیف کی ہے۔ بہار حکومت نے پیٹرول پر 1 روپے 30 پیسے اور ڈیزل پر 1



روپے 90 پیسے ہی کم کیے ہیں۔
اس تخفیف کے بعد آج ممبئی میں پٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر ہے، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 112.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.40 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 107.92 روپے اور ڈیزل 93.10 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 107.64 روپے اور ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 104.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.79 روپے فی لیٹر ہے۔ دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول کی قیمت 101.29 روپے اور ڈیزل کی قیمت 87.31 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی لیکن اب ایکسائز ڈیوٹی کم کیے جانے کے باعث 105 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے۔ ڈیزل نے بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگائی تھی لیکن اب یہ بھی 90 روپے فی لیٹر سے نیچے آ گیا ہے۔
عالمی بازار میں آج خام تیل کی قدر میں نرمی رہی۔ جمعرات کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت کا آغاز تخفیف کے ساتھ ہوا۔ برینٹ کروڈ 0.93 فیصد کم ہوکر 81.23 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.20 فیصد کم ہوکر 79.89 ڈالر فی بیرل پر ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔
شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 103.97-————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکتہ —————104.67———————89.79

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.