the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 28 مئی (یو این آئی) بیرونی ممالک سے موصو مثبت اشاروں کے درمیان بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں خریداری سےجمعرات کے روز گھریلو شیئر بازاروں مین شروعاتی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سینسری انڈیکس سینسیکس 222.58 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 31827.80 پوائنٹ پر کھلا اور پہلے گھنٹے مین ہی 32 ہزار پوائٹ کے نفسیاتی سطح کو پار کرکے 32032.99 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی 50 پوائنٹ کے اضافے کے ستھ 9364.95 پوائنٹ پر کھلا اور 9437.40 پوائنٹ تک چڑھ گیا۔
چوطرفہ خریداری کے



درمیان درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی تیزی رہی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ اور اسمال کیپ ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی میں رہے۔
لگاتار دوسرے دن بینکنگ اور مالیاتی کمینوٰن میں خریداری سے بازار کو حمایت ملی۔ انڈس انڈ بینک کے شیئر تقریباً 10 فیصد چڑھ گئے۔ ریلائنس انڈسٹری، ایل این ڈی ٹی اور ماروتی سوزوکی نے بھی بازار میں برتری میں تعاون دیا۔ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کی کمپنیوں میں کمی دیکھی گئی۔
تادم تحری سینسیکس 381.91 پوائنٹ یعنی 1.21 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 31987.13 پوائنٹ پر اور نفٹی 113.95 پوائنٹ یعنی 1.22 فیصد برتری میں 9428.90 پوائنٹ پر تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.