the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 04 اپریل (یو این آئی) ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گزشتہ 14 دنوں میں تیل کمپنیوں نے 12ویں دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40-40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.07 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اس کے ساتھ ہی ممبئی میں آج اضافے کے ساتھ پٹرول کی قیمت 118.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 103.07 روپے فی لیٹر ہے۔
عالمی سطح پر بھلے ہی خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد



22 مارچ 2022 سے بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ کمپنیوں نے 24 مارچ اور 01 اپریل کو چھوڑ کر ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 104.60 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 99.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
میٹرو….پیٹرول….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی……….103.81.95.07
کولکتہ ......113.45..98.22
ممبئی ……….118.83…….103.07
چنئی .............109.34..........99.42

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.