the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز نے بگ بازار اور فوڈ بازار جیسے اسٹور چلانےوالے کشور بِیانی کی قیادت والے فیوچر گروپ کے ریٹیل اور لاجسٹکس کاروبار کو خریدنے کے سودے سے ہٹنے کا اعلان کیا۔
ریلائنس نے یہ فیصلہ فیوچر گروپ کے بینکوں کی جانب سے گروپ کے ریٹیل اسٹور، ویئر ہاؤسنگ اور لاجسٹکس کے کاروبار کو فروخت کرنے کی پیشکش کو مسترد کیے جانے کے بعد کیا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز نے اگست 2020 میں فیوچر گروپ کے کاروبار کے تحویل کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کے درمیان 24713 کروڑ روپے کا سودا ہواتھا۔ اس کے تحت ریلائنس گروپ کے ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹڈ (آر آر وی ایل) کے ذریعے بیانی کی قیادت والے فیوچر گروپ کے ریٹیل اور دوسرے کاروبار کرنے والی کمپنیوں کا تحویل کیا جانا



تھا۔
اس معاہدے پر فیوچر گروپ کے شیئر ہولڈرس اور اسے گارنٹی شدہ قرض دینے والے بینکوں کی ووٹنگ بدھ کو کروائی گئی تھی اور اس کے نتائج کا اعلان فیوچر ریٹیل نے جمعہ کو کیا۔
فیوچر ریٹیل نے شیئر مارکٹ بتایا تھا کہ اسے قرض دینے والے 70 فیصد گارنٹی شدہ قرض دہندگان (بینکوں ) نے کاروبار ریلائنس گروپ کو فروخت کرنے کے منصوبے کے خلاف ووٹ دیا۔
فیوچر ریٹیل نےبازاروں کو کل بتایا تھا کہ اس کے 85.9 فیصد شیئر مارکیٹ ریلائنس کے ساتھ معاہدے کے حق میں تھے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ کل ملا کر اس کی کمپنیوں کے 78 فیصد شیئر ہولڈر اور بلا گارنٹی قرض دینے والے سودے کی حمایت میں رہے لیکن اسے گارنٹی شدہ قرض دینے والے کم از کم 75 فیصد قرض دہندگان کی حمایت نہیں ملی، جو ضابطے کے مطابق سودے کی منظوری کے لیے ضروری تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.