the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 46ویں دن بھی مستحکم رہیں۔
تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق، آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرریاستوں میں مختلف ہیں۔
مرکزی حکومت نے مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی



راحت دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 1.02 فیصد اضافے کے ساتھ 103.82 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.44 فیصد اضافے کے ساتھ 99.94 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
میٹروشہر............پٹرول............ڈیزل
........................ (روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..........89.62
ممبئی ..............111.35........97.28

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.