the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 18 ستمبر (یو این آئی) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ہفتہ کو کہا کہ زرعی تحقیق نے غذائی تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے، کسانوں اور کاشتکاروں کی آمدنی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ریسرچ فوڈ سیکورٹی کے تین پہلوؤں دستیابی ، رسائی اور سستی میں اہم کردار ادا کرتی ہے -
مسٹر تومر نے آج اطالوی پریسیڈنسی کے زیر اہتمام جی۔ 20 زراعت وزارتی اجلاس میں ایک ورچول میٹنگ میں چار رکنی ہندوستانی وفد کے ساتھ شرکت کی۔ میٹنگ کا ایک سیشن "پائیداری کے پیچھے ڈرائیونگ فورس کے طور پر تحقیق" کے موضوع پر ہوا ، جس میں مسٹر تومر نے کہا کہ ہندوستان میں زرعی تحقیق نے ملک کو خوراک کے درآمد کنندہ سے برآمد کنندہ میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مربوط



تحقیقی کوششیں، ذخیرہ کرنے کے لیے پانی کا انتظام ، توسیع اور کارکردگی کے لیے تکنیک اور طریقہ کار کا پیکیج تیار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تکنیکی ترقی بنی نوع انسان کو درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کی کلید ہے۔ آج 308 ملین ٹن غذائی اناج کی سالانہ پیداوار کے ساتھ ہندوستان نہ صرف فوڈ سیکورٹی کے دائرے میں ہے ، بلکہ دوسرے ممالک کی بھی ضروریات کی تکمیل کررہاہے۔ سائنسدانوں کی موثر تحقیق کی وجہ سے ہندوستان نے زرعی پیداوار کے میدان میں ایک انقلاب کا احساس کیا ہے۔ آئل سیڈز ٹیکنالوجی مشن نے 10 سالوں میں تیل کے بیجوں کی پیداوار کو دوگنا کر دیا جبکہ بیج کے نظام میں نئی ​​اقسام متعارف کرانے کی وجہ سے ہندوستان نے حالیہ دنوں میں دالوں کی پیداوار میں بہت ترقی کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.