the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/واشنگٹن، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو واشنگٹن میں کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی اس سال مضبوط ہے اور ہندوستان بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ ہندوستانی معیشتوں کی مضبوطی اور ملک کے معاشی حالات میں اچھی بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ ورلڈ بینک کی ترقیاتی کمیٹی کے 105ویں اجلاس میں شرکت کر رہی تھیں۔ وزیر خزانہ نے اجلاس میں مالی بحران سے گزر رہے سری لنکا کو امداد فراہم کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
انہوں نے ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے ساتھ ملاقات میں سری لنکا کو بحران پر قابو پانے میں مدد کرنے کے معاملے



پر بھی بات کی۔
نئی دہلی میں وزارت خزانہ کی ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی میٹنگ میں کہا کہ ہندوستان نے کووڈ کی وبا کا مضبوط طریقے سے سامنا کیا ہے۔ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم نے قابل ذکر پیش رفت کی ہے اور ویکسین کی 1.85 بلین خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کووڈ ویکسین انٹیلی جنس نیٹ ورک (کووون) پلیٹ فارم، جو کہ ہندوستان میں ویکسینیشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک تمام ممالک کے لیے دستیاب کرانے کی ایک تجویز کا بھی ذکر کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان دوسرے ممالک میں عوامی سہولت کے ساتھ اپنے دوسرے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو اپنانے میں ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.