the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دلی28/ اکتوبر(یو این آئی)امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں واقع ’اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ‘ کے بور ڈ میں ایشا امبانی کو منتخب کیا گیا ہے ایشا امبانی بورڈ کی سب سے نوجوان ممبر ہیں یہ تقرری 4 سال کیلئے کی گئی ہے بورڈ میں ایشا امبانی کے علاوہ کیرولین بریہم اور پیٹر کمیل مین کی بھی تقرری کی گئی ہے یہ جانکاری یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی ’اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ‘ کی پریس ریلیز میں ایشاامبانی کو ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا قائد بتایا گیا ہے وہ ریلائنس جیو انفوکوم کی ڈائریکٹر ہیں وہ جیو پلیٹ فارم میں انوسٹمنٹ لانے والی اس ٹیم کا حصہ تھیں جس نے فیس بُک کے 5.7 ارب ڈالر کے سودے کو انجام دیا تھا فیشن پورٹل



Ajio.com کے لانچ کے پیچھے بھی ایشا امبانی کی ذہنیت کارفرماتھی اور وہ ای کامرس وینچر جیو مارٹ کی دیکھ ریکھ بھی کرتی ہیں ان کے پاس یل یونیورسٹی اورا سٹین فورڈ یونیورسٹی کی ڈگری ہے اور انہوں نے نیویارک میں میکنسے اینڈ کمپنی میں بزنس اینالسٹ کے طور پر کام کیا ہے۔
میوزیم کے ڈائریکٹر چیس ایف رابنشن نے کہا” میوزیم کے اپنے ساتھیوں کی طرف سے مجھے بورڈ میں ان خاص نئے ممبروں کا استقبال کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے، میں نئے بورڈ ممبروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان ذہین اور ہونہار نئے ممبروں کا ویژن اور جنون ہمارے کلکشن اور مقاصدبامعنی بنائے گا نیز ان کی توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ ایشیائی فن اور تہذیبوں کو سمجھنے کی ہماری کوششوں میں چار چاند لگائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.