the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) حکومت نے ملک میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے ارادے سے ترمیم شدہ الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر (ای ایم سی 2.0) اسکیم کو منظوری دیتے ہوئے اس کے لئے 3762.25 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعہ کو یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔ الیکٹرانکس، اطلاعاتی ٹکنالوجی اور مواصلات کے وزیر روی شنکر پرساد نے آج یہاں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر کے توسط سے عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ مشترک خدمات مہیا کرانے کے ارادے سے اس اسکیم میں ترمیم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کلسٹروں سے ای ایس ڈی ایم زمرے کے فروغ کو تقویت ملے گی اور ملک میں کار آفرینی نظام کے فروغ میں مدد ملے گی اور اختراعات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
متعلقہ شعبوں



میں سرمایہ کاری ہونے سے اس شعبے کی ترقی ہوگی اور روزگار پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں سے ہونے والی آمدنی بھی بڑھے گی۔
مرکزی کابینہ نےاس کے ساتھ ہی آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر کو قومی آیوش مشن می شامل کرنے کو بھی منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں ایک تجویز کے تحت 20۔2019 سے 24۔2023 تک کے لئے 3399.35 کروڑ روپے کے خرچ کا التزام کیا گیا ہے جس میں سے 2209.58 کروڑ روپے مرکز اور 1189.77 کروڑ روپے ریاستیں ادا کریں گی۔
آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹر کو قومی آیوش مشن میں شامل کرنے سے آیوش خدمات عوام کو آسانی کے ساتھ حاصل ہوسکیں گی۔
مرکزی کابینہ نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے 13760 کروڑ روپے کی مالی امداد سے ملک کو ادویات اور طبی ساز و سامان کے خصوصی صنعتی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس سے 20 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.