: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/24جولائی(ایجنسی) سرکاری فضائی سروس کمپنی ایر انڈیا نیاس کے طیارہ کی سیٹوں پر کھٹمل ملنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ہر سطح پر میکنزم میں سدھار کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ ایر لائن کی نیوارک سے ممبئی آنے والی پرواز کے بزنس کلاس میں کھٹمل پایا گیا تھا۔ اس مسافر نے اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر شےئر کی تھیں۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ایر انڈیا نے آج جاری بیان میں کہا" ہمارے کچھ مسافروں کو کھٹمل سے ہوئی پریشانی کے سلسلے میں ایر انڈیا فکر مند ہے۔ اس معاملے کو ہم نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ تمام سطحوں پر ہمارے میکنزم میں سدھار اور معاملے کی گہرائی سے جانچ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مسافروں کواس طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔" انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی شکایتوں پر رکھ رکھاو اور کیبن کی صاف صفائی سے وابستہ شعبہ نے معاملے کی جانچ کی ۔ طیارہ کے سیٹ کور، کارپیٹ اور گدوں کی اوورہالنگ کی گئی ہے۔