دہلی،24 مئی (ذرائع) سرکاری ٹیلی کام کمپنی بی ایس این ایل نے پرائیویٹ ٹیلی کام کمپنیوں کو ٹکر دینے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں، بی ایس این ایل نے اسی سلسلہ میں اپنے 5جی انفراسٹرکچر پر کام شروع کر دیا ہے۔ بی ایس این ایل نے جے پور، لکھنؤ، چندی گڑھ، بھوپال، کولکتہ، پٹنہ، حیدرآباد، چنئی اور کچھ دیگر ریاستی
دارالحکومتوں میں 5جی سائٹس کی جانچ شروع کردی ہے۔
دراصل، بی ایس این ایل جون 2025 تک ملک بھر میں 1 لاکھ 4G سائٹس قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت، سرکاری کمپنی اپنے 5جی نیٹ ورک کی جانچ بھی کر رہی ہے۔ بی ایس این ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کانپور، پونے، وجئے واڑہ، کوئمبٹور اور کولم جیسے شہروں میں بیس ٹرانسیور اسٹیشنوں کا رول آؤٹ شروع ہوگیا ہے۔