the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا اور دیگر ایئر لائنس نے 25 مئی سے دوبارہ شروع ہورہیں گھریلو پروازوں کی آج سے بکنگ شروع کردی ہیں۔
ایئر انڈیا نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے بکنگ شروع کی۔ اس نے ایک بیان میں بتایا کہ ایئر لائنس کی ویب سائٹ پر راست کے علاوہ اس کے اتھارائز ایجنٹوں یا بکنگ کے دفتر سے بھی ٹکٹ بک کئے جاسکتے ہیں۔
پرائیویٹ ایئر لائنس وستارا نے بھی ایک پریس ریلیز میں بکنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ فی الحال پروازوں کی تعداد کم رہے گی۔ حکومت نے ابھی معمول کے ٹائم ٹیبل کا مقابلے میں ایک تہائی پروازیں چلانے



کی اجازت دی ہے۔
کفایتی طیارہ خدمات کمپنی انڈگو اور اسپائس جیٹ نے بھی بکنگ شروع کردی ہیں۔ ایئر لائنس نے مسافروں سے کووڈ۔ 19 کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
حکومت نے دو مہینے کے وقفے کے بعد 25 مئی سے کئی شرطوں کے ساتھ گھریلو پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ کووڈ۔ 19 کے پیش نظر 25 مارچ سے سبھی گھریلو مسافر پروازیں بند تھیں۔ پروازوں کی تعداد میں کمی کے علاوہ حکومت نے پرواز کے وقت کے حساب سے راشتہ کا زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کرایہ بھی طے کردیا ہے۔ مسافروں کے لئے آروگیہ ایپ کا استعمال اور سیلف ڈکلیریشن لازمی کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.