: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد/ممبئی۔ 30جنوری(یواین آئی) ملک بھر میں جمعہ سے بینکنگ سرگرمیاں متاثر رہیں گی کیونکہ ملازمین اور عہدیداروں کی 9یونینوں پر مشتمل یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینس (یوایف بی یو) نے انڈین بینکس اسوسی ایشن (آئی بی اے) اور یوایف بی یو کے ساتھ ممبئی میں منعقدہ بات چیت کی ناکامی کے بعد دو روزہ ملک
گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے یواین آئی کو بتایا کہ یوایف بی یو کے نمائندوں اور آئی بی اے کی تنخواہوں پر نظرثانی کرنے والی کمیٹی کے صدرنشین راج کرن رائے کے ساتھ ہوئی بات چیت کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔