the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 5 فروری (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے افراط زر کو ہدف کے دائرے آنے کا حوالہ دیتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے مقصد سے پالیسی کی شرحوں میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کے بعد جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ پالیسی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار ، دسمبر 2020 میں، خوردہ افراط زر کم ہوکر آر بی آئی کے ہدف کے چھ فیصد کے نیچے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر معیشت کو تیزی سے



ترقی کی راہ پر لانے کے مقصد سے پالیسی نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریپو ریٹ چار فیصد ، ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔۔ اس کے ساتھ ایم ایس ایف 4.25 فیصد اور بینک ریٹ 4.25 فیصد پر مستحکم ہے۔ یہ شرحیں اب تک کی ریکارڈ نچلی سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے کورونا کی وجہ سے سی آر آر میں کمی کو مرحلہ وار 4 مارچ سے 4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال یہ شرح 3 فیصد ہے۔ گذشتہ سال 26 مارچ کو ، سی آر آر کو کم کرکے 3 فیصد کردیا گیا تھا۔ اب 27 مارچ 2021 کو اس میں نصف فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ، مئی 2021 میں ایک بار پھر نصف فیصد اضافہ ہوگا اور یہ پھر چار فیصد پر پہنچ جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.