ایپل نے اپنی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس ’’آئی فون ڈیوو‘‘ سمیت آئی فون 18 سیریز متعارف کرادی۔ کیلیفورنیا کے ایپل پارک میں منعقدہ تقریب میں کمپنی کے نئے سی ای او جان ٹرنَس نے نئی مصنوعات کی تفصیلات پیش کیں۔
فولڈ ایبل آئی فون اسٹار وائٹ اور نائٹ اسکائی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ کھولنے پر اس میں 7.6 انچ سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے اور دو ایپس بیک وقت استعمال کرنے کی سہولت ہوگی، جبکہ بند کرنے پر 5.4 انچ اسکرین کو کلاک، موسم، کیلنڈر اور میوزک کے لیے
استعمال کیا جاسکے گا۔
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس 256 جی بی سے 2 ٹی بی تک اسٹوریج کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔ آئی فون 18 پرو میں 6.3 انچ ڈسپلے، اے 20 پرو چپ، اے آئی فیچرز، 48 میگا پکسل کیمرہ، بہتر نائٹ موڈ، 4K ویڈیو اور ایپل انٹیلیجنس شامل ہیں۔ پرو میکس میں 6.9 انچ ڈسپلے، 30 گھنٹے تک استعمال اور 45 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک کی سہولت دی گئی ہے۔ ۔ فولڈ ایبل آئی فون ڈیوو کی بھارت میں ابتدائی قیمت 2,99,900 روپے ہے، جبکہ 18 پرو کی قیمت 1,64,900 روپے اور 18 پرو میکس کی 1,79,900 روپے سے شروع ہوتی ہے۔