: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،6 اکتوبر (یو این آئی) پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کے شکار عام لوگوں کو آج ایک اورجھٹکا تب لگا جب بغیر سبسڈی والے کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 15 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کی جانب سے بدھ کو جاری ریلیز کے مطابق بغیر
سبسیڈی والے 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی وجہ سے دہلی میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 884.50 روپے سے بڑھ کر 899.50 روپے فی سلینڈر ہوگئی ہے۔
ساتھ ہی 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
تاہم اس سے قبل یکم اکتوبر کو صرف 19 کلو کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔