: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 4 ستمبر (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کے شرح سود میں مزید اضافہ نہ کرنے کی امید سے عالمی بازار میں آئی تیزی اور مقامی سطح پر اقتصادی ترقی کے مضبوط اعداد و شمار کی بدولت ہوئی چوطرفہ خرید سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن بھی تیزی جاری رہی۔
بی ایس ای کا سینسیکس 240.98 پوائنٹس کی
چھلانگ لگا کر 65628.14 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج ( این ایس ای) نفسٹی 93.50 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 19528.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبر دست خرید و فروخت ہوئی، جس سے مڈ کیپ 0.96 فیصد بڑھ کر 31,736.06 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.84 فیصد بڑھ کر 37,734.14 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔