: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،12 جنوری (ذرائع) امریکہ کی فارچون 500 کمپنیوں میں سے ایک کمپنی تلنگانہ کے حیدرآباد میں بہت بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے- کمپنی حیدرآباد واقع جی سی سی میں 1000 کروڑ کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے-
امریکہ میں مقیم لائف انشورنس کمپنی ماس میوچل لائف انشورنس نے ہندوستان میں داخل ہوتے ہوئے حیدرآباد میں اپنا گلوبل کیپبلیٹی سنٹر (جی سی سی ) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے- آئی ٹی اور شہری انتظامیہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج ماس میوچیول کے آفس کے افتتاحی پروگرام میں ورچیول طور پر حصہ لیا-