the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مکیش امبانی جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کے چیئرمین بنے رہیں گے
نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) معروف صنعت کار مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی اب ریلائنس جیو انفو کام لمیٹڈ کے چیئرمین ہوں گے 27 جون کو ہونے والی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں ان کے نام پر مہر لگائی گئی اس سے پہلے آکاش امبانی بورڈ میں نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے اس بات کا انکشاف منگل کو کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج میں کی گئی فائلنگ میں ہوا براؤن یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجویٹ آکاش امبانی سے پہلے، ان کے والد مکیش امبانی کمپنی کے چیئرمین کے ناطے دیکھ بھال کر رہے تھے۔ بورڈ نے چیئرمین کے عہدے سے مکیش امبانی کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔ اس تقرری کو



نئی نسل کو قیادت سونپنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مکیش امبانی جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کے چیئرمین رہیں گے۔
آکاش امبانی کو Jجیو کے 4G ماحولیاتی نظام کی تعمیر کا سہرا بڑی حد تک جاتا ہے۔ 2020 میں، پوری دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں نے جیو میں سرمایہ کاری کی تھی، آکاش نے بھی ہندوستان میں عالمی سرمایہ کاری لانے کے لیے سخت محنت کی تھی۔
ایک اور بڑی تبدیلی میں، ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈنے پنکج پوار کو اگلے 5 سالوں کے لیے کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رامندر سنگھ گجرال اور کے وی چودھری اب خود مختار ڈائریکٹر کے طور پر کام کو دیکھیں گے۔ ان کی تقرری بھی 5 سال کے لیے موثر ہوگی۔ یہ تقرریاں شیئر ہولڈرز کی منظوری کے بعد ہی درست ہوں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.