ممبئی ، 22 اپریل (یو این آئی) ملک کی معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارتی ایئر ٹیل لمیٹڈ اڈانی ڈیٹانیٹ ورکس لمیٹڈ سے 26 گیگا ہر ٹر بینڈ میں 400 میگاہرٹز سپیکٹرم حاصل کرے گی۔
کمپنی نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ بھارتی ایئر ٹیل لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنی بھارتی ہی سا کام لیمیٹڈ
نے اڈانی ڈیٹا انٹر پرائزز کی مکمل ملکیتی والی ذیلی کمپنی اڈانی ڈیٹانیٹ ورکس لمیٹڈ (اے ڈی این ایل) کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت، ایئرٹیل کو گجرات، ممبئی، آندھراپردیش، راجستھان، کرناٹک اور تمل ناڈو جیسے چھ بڑے سر کلوں میں 26 گیگا ہرٹز بینڈ میں کل 400 میگاہر ٹراسپیکٹرم استعمال کرنے کا حق ملے گا۔