: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی)مغربی ایشیا میں جاری تناؤ کے پیش نظر سرکاری ہوائی کمپنی ائر انڈیا نے فی الحال ایرانی فضائی حدود میں پرواز نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ائرلائن کے ایک ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ائر انڈیا اور اس کی یونٹ ائرانڈیا ایکسپریس کے جہاز ایرانی فضائی حدود کا استعمال نہیں کریں گے۔ متعلقہ پروازوں کے راستوں میں
تبدیلی کی گئی ہے۔
اس سےپہلے شہری ہوابازی کے ڈائرکٹر جنرل نے سبھی ہوائی خدمات کمپنیوں کو مشورہ دیا تھا کہ ان کے جہازوں کو ایرانی علاقے سے گذرتے وقت احتیاط برتنی چاہئے۔
ائرا نڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے فضائی حدود سے بچنے کے لئے دہلی سے آنے جانے والی پروازوں کی مدت 20 منٹ بڑھ جائے گی۔ ممبئی سے آنے والی پروازوں کی مدت میں 30 سے 40 منٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔