the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،4مئی(یواین آئی)ممتاز صنعت کار مکیش امبانی کے ڈیجیٹل ریلائنس پلیٹ فارم نے پیر کو دنیا کے معروف ٹکنالوجی انویسٹر سلور لیک کے ساتھ 5655.75 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔
جیو نے تقریباً پندرہ دن پہلے ہی دنیا کی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کےساتھ 9.99 فیصد ایکویٹی کےلئے 43754 کروڑ روپے کا معاہدہ کیاتھا۔
ستمبر -2016 میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں قدم رکھنے والی جیو صرف 44 ماہ میں اس شعبہ کی معروف کمپنی بن گئی اور اس کے 38.75 صارفین ہیں۔
سلیور لیک 5655.75 کروڑ روپے کے سرمایہ سے جیو میں 1.15 اکویٹی حاصل کرے گی۔فیس بک کے مقابلے میں سلور لیک کا سرمایہ 12.5 فیصد پریمیم پر ہوا ہے۔امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں جیو پلیٹ فارمس میں اور ایسی حکومت عملی اور مالی سودے ہوں گے۔
جیو نے آج کہا کہ سلور لیک کی سرمایہ کاری 4.90 کروڑ روپے کی ایکویٹی اور 5.15 لاک کروڑ روپے کے انٹر پرائیز کی درجہ بندی پر ہوئی ہے۔فیس بک کی جیو میں سرمایہ کاری 4.62 لاکھ کروڑ روپے کے انٹرپرائیز درجہ بندی پر ہوئی تھی۔
جیو پلیٹ فارمس میں حکمت عملی اور مالی سرمایہ کاری کی ایکویٹی تقریباً 20 فیصد ہوگئی ہے،جس میں سے تقریباً آدھی 9.99 فیصد اکیلے فیس بک کی ہے۔
جیو پلیٹ فارمس ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ کی اگلی نسل کی مکمل مالکانہ حق والی ٹیکنولوجی یونٹ ہے۔جیو نے کہا ہے کہ حالیہ سرمایہ کاری کے باوجود جیو پلیٹ فارمس کی ریلائنس جیو مکمل مالکانہ حق والی یونٹ بنی رہےگی۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران میں



جب پوری دنیا اور ملک شدید اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے ایسے وقت میں دنیا کے مشہور ٹیکنولوجی سرمایہ کاروں میں سے ایک سلور لیک کی یہ سرمایہ کاری کئی معنوں معنی میں اہم ہے۔کمپنی نے وسیع ڈیجیٹیلائزیشن کو ہندوستانی معیشت کےلئے ضروری اور روزگار پیداکرنے والا بتایا ہے۔
سلور لیک کے ساتھ حصہ داری پر تبصرہ کرتے ہوئے،ریلائنس انڈسٹریز ککے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا،’’ہندوستانی ڈیجیٹل ایکوسسٹم کےلئے ،سلور لیک کا ایک ایم ساجھے دار کے طورپر استقبال کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔اس سے سبھی ہندوستانیوں کو فائدہ ہوگا۔سلور لیک کی عالمی سطح پر معرف ٹیکنولوجی کمپنیوں کے ساتھ ساجھے داری کا زبردست ریکارڈ ہے۔سلور لیک ٹیکنولوجی اور سرمایہ کے معاملے میں سب سے پُر احترام تنظیموں میں سے ایک ہے۔ہم پرجوش ہیں کہ ہم سلور لیک کے عالمی تعلقات کا فائدہ ہندوستانی ڈیجیٹل سوسائٹی میں تبدیلی کےلئے کر پائیں گے۔‘‘
سلور لیک کے کو-چیف ایگزیکیوٹو اور منجمنٹ پارٹنر ایگون ڈربن نے کہا،’’جیو پلیٹ فارم دنیا کے ایک سب سے زیادہ بھروسے والی غیر معمولی کمپنی ہے جس کی باگ ڈور ایک بے حد زبردست اور مضبوط منیجمنٹ ٹیم کے ہاتھوں میں ۃے جو واضح ویژن اور وسیع النظری کے جذبے کے ساتھ ترقی کے راستے پر تیزی سے گامزن ہے۔‘‘
یہ سودا سبھی ریگولیٹری اور دیگر ضروری منظوریوں کے بعد نافذ ہوگا۔مورگن اسٹینلے سودے کےلئے سرمایہ اور اے زیڈ بی اینڈ پارٹنرس اور ڈیوس پولک اینڈ وارڈویل قانونی صلاح کار ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.