نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی معروف بجلی کمپنی اڈانی پاور لمیٹڈ کو بہار کے بھاگلپور ضلع میں 2400 میگاواٹ کے ایک نئے سپر کریٹیکل پاور پروجیکٹ کا ٹھیکہ ملا ہے۔
کمپنی نے جمعرات کو کہا کہ اسے کھلے مقابلے میں بہار اسٹیٹ پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (بی ایس پی جی سی ایل) سے بجلی کی فراہمی کے لیے لیٹر آف
انٹینٹ (ایل او آئی) موصول ہوا ہے۔
کمپنی کی ریلیز کے مطابق، شمالی بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (این پی پی سی ایل) اور جنوبی بہار پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایس بی پی ڈی سی ایل) اڈانی پاور کے بھاگلپور ضلع میں مجوزہ 2400 میگاواٹ نئے تھرمل پاور پروجیکٹ کو تیار کرے گی اور معاہدے کے مطابق وہاں سے بجلی فراہم کی جائے گی۔