the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ رواں مالی سال 20121-22میں اکتوبر تک 61 کمپنیوں نے فرسٹ پبلک ایشو (آئی پی او) کے ذریعے 52,759 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔
لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کی پوری مدت کے دوران 56 آئی پی اوز کے ذریعے 31060 کروڑ روپے کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021-22میں 100 کروڑ روپے سے کم کے 35 آئی پی اوز تھے۔چار 100-500 کروڑ روپے کے اور 500 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کے 22 آئی پی او تھے۔
وزیر



خزانہ نے کہا کہ اس سال آنے والے سب سے زیادہ 10 آئی پی او صحت کے شعبے سے اور چھ سیمنٹ اورتعمیراتی شعبے سے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لیے خود کفیل ہندوستان پیکیج کے تحت مختلف صنعتی شعبوں خاص طور پر انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو راحت اور قرض امداد کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ایمرجنسی کریڈٹ گارنٹی سہولت (ای سی ایل جی ایس)،بحران کے شکار ایم ایس ایم ای یونٹس کے لیے 20,000 کروڑ روپے کے قرض کی فراہمی اور کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ کے ذریعے 4,000 کروڑ روپے کی امداد شامل ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.