: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 17 اپریل(یواین آئی) شیئر بازار میں تیزی اورعالمی سطح پر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالرکے نرم پڑنے سے جمعہ کو انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپے 48 پیسہ مستحکم ہوکر 76.39 روپے فی ڈالر رہا۔
گزشتہ روز اب تک کے ریکارڈ نچلی سطح 76.87 روپے فی ڈالر پر لڑھک گیا تھا۔ روپے آج 28 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 76.59 روپے فی ڈالر پر کھلا۔
ابتدائی کاروبار میں ہی 76.62 روپے فی
ڈالر کے نچلی سطح تک لڑھکا اور اس کے بعد شیئر بازار کی تیزی اور ریزرو بینک کے ذریعہ معیشت کو رفتار دینے کے لئے بینکوں میں لیکوڈیٹی بڑھانے کے مقصد سے ریورس ریپو شرح میں ایک چوتھائی فیصد کی کمی کئے جان کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی سطح پر ڈالر میں آئی نرمی کی وجہ سے روپے 76.35 روپے فی ڈالر کے سب سے اعلی ترین سطح تک بڑھ گیا۔ سیشن کے دوران یہ 48 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 79.39 روپے فی ڈالر پر رہا۔