: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیویارک،21جنوری(یواین آئی)اقوام متحدہ کے شعبہ لیبر کی سالانہ’ ورلڈ ان امپلائمنٹ اینڈ آؤٹ لک ‘رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بےروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیںآئی ایل او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 28 کروڑ 50 لاکھ افراد چھوٹی ملازمتوں سے منسلک ہیں، جبکہ بےروزگاری کی شرح عالمی لیبر فورس کا 13 فیصد ہے۔
رپورٹ میں اس بات کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا
ہے کہ سست معیشت کے باعث نوکریوں میں کمی سے بےروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے جس وجہ سے رواں سال بےروزگار افراد کی تعداد 18 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 19 کروڑ 5 لاکھ ہونے کا امکان ہے۔
عالمی شعبہ لیبر کے مطابق گزشتہ عشروں میں بےروزگاری کی شرح مستحکم رہی، گزشتہ سال بےروزگاری کی فیصد 5.4 فیصد رہی جس میں بہتری کا امکان نہیں جبکہ روزگار کے بہتر مواقع سے محرومی سماجی بےامنی کا باعث بن سکتی ہے۔