the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 24 اپریل (یو این آئی) بیرون ممالک سے موصول منفی اثرات کے درمیان بینکنگ، مالیاتی، آئی ٹی اور ٹیک شعبے کی کمپنیوں میں زبردست فروخت سے ہفتے کے آخری دن جمعہ کو گھریلو شیئر بازار ڈیڑھ فیصد سے زیادہ کے نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 535.86 پوائنٹس یعنی 1.68 فیصد کم ہو کر 31,327.22 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنیج کا نفٹی 159.50 پوائنٹس یعنی 1.71 فیصد کی کمی کے ساتھ 9,154.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاروں نے فروخت کیا۔ بی ایس ای کا مِڈ کیپ 1.77 فیصد ٹوٹ کر 11,464.20 پوائنٹس پر اور



اسمال کیپ 1.40 فیصد کم ہوکر 10,633.54 پوائنٹس پر آ گیا۔ اس سے پہلے مسلسل دو دن بازار میں تیزی دیکھی گئی تھی۔
زیادہ تر بینکنگ اور مالیاتی کمپنیاں آج لال نشان میں رہیں۔ سینسیکس میں بجاج فائنانس کو نو فیصد سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ انڈس اِنڈ بینک، ایکسس بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایچ ڈی ایف سی کے شیئر پانچ سے سات فیصد کے نقصان میں رہے۔ آئی ٹی اور ٹیک کی کمپنیوں میں بھی زبردست گراوٹ کا رجحان رہا۔
ٹیلی کمینونیکیشن ریلائنس جیو میں امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک کو اسی ہفتے 9.99 حصص بیچنے والی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر تین فیصد سے زیادہ تک اضافے میں رہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.