the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10ستمبر (یو این آئی) حکومت نے بینک قرض دہندگان کو سود سے معافی اور سود پر سود سے راحت دینے نیز اس سے منسلک معاملات پر اقدامات تجویز کرنے کے لئے سابق آڈیٹر جنرل کنٹرولر (کیگ) راجیو مہرشی کی قیادت میں ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
وزارت خزانہ نے آج یہاں جاری بیا ن میں کہا کہ قرض دہندگان کو سود سے معافی اور سود پر سود سے راحت فراہم کرنے کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں چل رہے معاملہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ کمیٹی قائم کی گی ہے تاکہ صحیح طریقہ سے جائزہ لیکر صحیح طریقہ سے



فیصلہ کیا جاسکے۔
مسٹر مہرشی اس کمیٹی کے صدر ہوں گے جبکہ ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے سابق رکن ڈاکٹر رویند ر ایچ ڈولکیا، اسٹیٹ بینک کے سابق منیجنگ ڈائرکٹر بی شری رام رکن بنائے گئے ہیں۔
یہ کمیٹی کورونا وبا کے پیش نظر سود کی ادائیگی سے دی گئی سود سے راحت اور سود پر سود سے چھوٹ دیئے جانے سے مالیاتی استحکام اور معیشت پر پڑنے والے اثر ات کا مطالعہ، اس سلسلہ میں معاشرے کے مختلف طبقات پر پڑنے والے مالی اثرات کو دور کرنے کے اقدامات اور موجودہ صورتحال میں کئے جانے والے دیگر اقدامات کی تجاویز بھی پیش کرے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.