the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) مرکزی کامرس اور صنعت اور کپڑا کے وزیر پیوش گوئل نے قومی دارالحکومت میں 'میگھالین ایج' اسٹور کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ "دنیا نے ابھی تک شمال مشرق کی بے پناہ صلاحیت نہیں دیکھی ہے انہوں نے کہا کہ میگھالیہ کے شہتوت پر پالے جانے والے کیڑوں سے بنائے گئے شہتوت کے ریشم کے علاوہ شمال مشرق شال، بانس، دستکاری اور مختلف منفرد مصنوعات کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہوسکتی ہے، جو نہ صرف ہندوستانیوں کے لیے بلکہ لوگوں کے لیے ایک دلکشی کی وجہ ہوگی۔
مسٹر گوئل نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جب تک ہندوستان کے شمال مشرقی اور مشرقی حصے مغربی اور جنوبی ہندوستان کے برابر نہیں آتے، ملک ترقی نہیں کر سکتا،"



اورانہوں نے مزید کہا کہ "ان کے دل میں شمال مشرق کی ترقی کے لیے یہ عزم ہے۔ شمال مشرق کے لوگوں کے لیے بہتر زندگی کی اتنی گہری خواہش اور تمنّا، ہم سب وزراء کا فرض بن گیا ہے کہ وہ شمال مشرق کی طرف توجہ دیں اور دیکھیں کہ وہاں ان لوگوں کے لئے مزید کیا کیا جا سکتا ہے۔‘‘
قومی راجدھانی میں ریاست کے منفرد اور شاندار اسٹور کے "شاندار اسٹائل" کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کو ایک ایسا اسٹور قائم کرنے کے لیے مبارکباد دی جہاں ریاست کے 43 ہزار سے زیادہ بنکروں اور مقامی کاریگروں کو ایک ہی چھت کے نیچے میگھالیہ کی بھرپور ثقافت، ورثہ، آرٹ اور ریاست کی مخصوص مصنوعات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ اسٹور ریاست کی کاٹیج انڈسٹری کو بھی سپورٹ کرے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.