the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وارانسی:13دسمبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی میں اپنے دیرینہ پروجکٹ کاشی وشوناتھ دھام کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاریڈور ہندوستان کو ایک فیصلہ کن سمت دےگا ایک روشن مستقبل کی طرف لےجائے گا یہ گلیارہ ہماری استطاعت اور نصب العین کا گواہ ہے کہ اگر سوچ لیا جائے اور عزم مصمم کرلیا جائے تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔رہندوستانی کی بازوؤں میں وہ طاقت ہے جو ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ ہم ملک کے لئے دن رات ایک کرنا جانتے ہیں۔چیلنج کتنا بڑا کیوں نہ ہو ہم ہندوستانی مل کر اس سے نبردآزما ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان اپنی



کھوئی ہوئی وراثت کو پھر سےسنوار رہا ہے۔کاشی وشوناتھ دھام کا یہ پورا نیا احاطہ ایک شاندار عمارت ہی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے سناتن تہذیب کا مظہر ہے۔ آپ یہاں جب آئیں گےتو صرف عقیدے کا درشن نہیں کریں گے بلکہ یہاں اپنے ماضی کے افتخار کا احساس ہوگا۔آپ کو معلوم ہوگا کہ کس طرح قدیم اور جدید ایک ساتھ زندہ ہورہے ہیں۔کس طرح آثار قدیمہ کی ترغیب مستقبل کو سمت دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جو یہاں مندر کا رقبہ صرف 3ہزار مربع فٹ تھا اب وہ تقریبا 5لاکھ مربع فٹ کا ہوگیا ہے اب مندر اور مندر احاطے میں 50سے 75ہزار عقیدت مند آسکتے ہیں۔یعنی پہلے گنگا میں اسنان اور پھر وہاں سے سیدھے وشوناتھ دھام۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.