the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 4فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے آج کہا کہ ملک کے عام مہنگائی اور بے روزگاری سے اس قدر پریشان ہیں کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے فریاد کررہے ہیں کہ ہمارے برے دن واپس لوٹادیں۔
ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان بے روزگار ہیں۔ مودی جی کہتے تھے کہ وہ سالانہ دو کروڑ نوکریاں دیں گے اور اب صدر کے خطاب میں کہا ہے کہ 60 لاکھ نوکریاں دیں گے۔ ٹھیک ہے لیکن ملک میں بیکار بیٹھے نوجوانوں کے دکھوں کا کیا ہے؟ گھر میں انہیں والدین سے ڈانٹ پڑ رہی ہے اور باہر



نوکری کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔ مودی جی نے کہا تھا کہ اچھے دن آئیں گے، لیکن آج ملک کے نوجوان مودی جی سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے برے دن واپس کردیں۔
وزیر اعظم مودی اس موقع پر ایوان میں موجود تھے اور انہوں نے مسٹر چودھری کی پوری تقریر توجہ سے سنی۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہنگائی کا یہ حال ہے کہ سال 2014 کے مقابلے آج پٹرول 62 فیصد، ڈیزل 67 فیصد، سبزیاں 87 فیصد، ٹماٹر 84 فیصد، دالیں وغیرہ کافی مہنگی ہو گئی ہیں۔ ہم غریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’آپ 15 کروڑ روپے میں ایک کار خریدتے ہیں۔ 4500 کروڑ روپے کا طیارہ خریدتے ہیں۔ آپ کو کیسے معلوم کہ ہمارے نوجوان راستے میں بھٹک رہے ہیں؟ ‘‘
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.