the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ لگا رہی ہے اور دوسری طرف بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب سے ان کا پسندیدہ گانا ہٹارہی ہے مسٹر چدمبرم نے جمعہ کو کہا کہ حکومت نے نیتا جی کے پسندیدہ گانے کو جمہوریہ کی تقریبات سے ہٹا کر ایک بڑی غلطی کی ہے اور اسے اپنے غلط فیصلے کو واپس لینا چاہئے اور بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب میں اس گانے کو دوبارہ شامل کرنا چاہئے۔
انہوں نے بتایاکہ "بیٹنگ دی



ریٹریٹ تقریب سے اس گانے کو ہٹانے کی ناقابل معافی غلطی کو درست کرتے ہوئے مودی حکومت اب بھی اپنا فیصلہ واپس لے سکتی ہے۔ جب حکومت اس سال کے آخر میں نیتا جی کے مجسمے کو نصب اور نقاب کشائی کرے گی تو کیا 'ابائیڈ ود می' گانا بجائے گی؟
مسٹر چدمبرم نے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پوتے اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر سوگتا بوس نے بھی کہا ہے کہ نیتا جی کو 'میرے ساتھ رہو' گیت کی لائنیں بہت پسند تھیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ حکومت نے بیٹنگ دی ریٹریٹ سے اس گانے کو ہٹا دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.