the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،27 دسمبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں ادھر تازہ برف باری کے باعث وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری سے جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور بانڈی پورہ- گریز روڈ ٹریفک کی نقل و حإل کے لئے بند کر دئے گئے ہیں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور کشتواڑ- سنتھن روڈ گذشتہ کئی روز سے ٹریفک کے لئے معطل ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے۔
موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ



وادی کشمیر میں 28 دسمبر کی دوپہر سے ہی موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونا شروع ہوگی اور بعد ازاں 2 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران جہاں ایک طرف دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے وہیں دوسری طرف راتیں سرد سے سرد تر ہونے کی توقع ہے۔
وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر بہتری واقع ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.