نئی دہلی 24 اگست [ایجنسی) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا، کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی او ان کے اہل خانہ نے کل اجمیر میں درگاہ خواجہ پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور فرقہ وارانہ امن و امان کی دعا کی۔
سیکولر جنتا دل کے قومی سکریٹری جنرل و ترجمان اعلیٰ کنور دانش علی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں اس وقت جو حالات ہیں اس کے پیش نظر یہ ضروری ہوگیا تھا کہ جمہوریت کی بقا سے مشروط قومی یک جہتی و ہم آہنگی کے دفاع میں دوا اور دعا دونوں سے کام لیا جائے۔
start;">مسٹر دانش نے بتایا کہ امن اور باہمی اخوت کی سرزمین ہندستان میں کو پیغام حق سنانے والے حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ کا اس فکر کے ساتھ ہی انتخاب عمل میں لایا گیا اور وہاں قومی وحدت اور یگانگت کے حق میں دعا ئیں مانگی گئیں۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ سابق وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے کرناٹک میں سیکولرزم کی بقا کی خوشی میں اس حاضری کا بہت پہلے ارادہ کر لیا تھا امید ظاہر کی کہ وقتی خلل کی موجودہ آزمائش کے باوجود امن و محبت کا آفاقی درس دینے والے صوفیوں، سادھووں اور ان کے پیروکاروں کی یہ سر زمین کل بھی اسی طرح گہوارہ امن رہے گی۔