the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ ائر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کے پیش نظر جاری پابندیوں میں نرمی کی درخواستوں پر غور کرے گا چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسکول کے طالب علم آدتیہ دوبے کی طرف سے دائر پی آئی ایل معاملے میں چینی، چاول، کاغذ، عمارت کی صنعتوں سے متعلق مداخلت کی درخواستوں کے ہر پہلو پر از خود سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ خطرناک فضائی آلودگی کی سطح کو دیکھتے ہوئے جاری کردہ پابندیوں میں نرمی کی درخواست کرنے والی ان درخواستوں کے



حوالے سے سپریم کورٹ نے کہا کہ ائر کوالٹی کمیشن صورتحال کا جائزہ لے گا اور اس معاملے میں فیصلہ کرے گا۔ بنچ نے کہا کہ کمیشن ایک ہفتہ میں ان درخواستوں پر ریاستی حکومت کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لے سکتا ہے۔
چیف جسٹس رمنا اور جسٹس ڈی وائی۔ چندرچوڑ اور جسٹس سوریہ کانت نے ریاستوں سے کہاکہ جنہوں نے عمارتوں کی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندیوں سے متاثر مزدوروں کو اجرت ادا نہیں کی، انہیں حلف نامہ دے کر اس سلسلے میں کی گئی کارروائی سے آگاہ کریں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کے بارے میں ہدایات جاری کرے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.