the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ذرائع:
بلوچستان:پاکستان کے انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دو دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ پشین شہر میں ہوا۔ 15 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوئے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق دھماکہ آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا۔ دھماکے کے وقت کاکڑ دفتر میں موجود نہیں تھے۔
اسی دوران دوسرا دھماکہ بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) پارٹی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے دفتر کے باہر ہوا۔ وہ محفوظ ہیں۔ تاہم اس حملے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں دھماکوں میں جملہ 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہیں اور



تمام صوبوں میں انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور پولیس سے حملوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا۔ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تاہم دوسرے دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

یہاں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے حملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پرامن انتخابی عمل کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ حملے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔ ہم زخمیوں کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.