the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ترقی کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اتراکھنڈ کو ہوا ہے۔
کانگریس کے اتراکھنڈ کے انچارج دیوندر یادو، انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ ہریش راوت، ریاستی صدر گنیش گوڈیال، اپوزیشن لیڈر پریتم سنگھ، سابق وزیر یشپال آریہ اور ریاست کے کئی سینئر لیڈروں نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مذکورہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں بی جے پی کی ڈبل ​​انجن والی حکومت کا ماڈل ناکام ہو گیا ہے، اس لیے وہاں پانچ برسوں میں تین وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں تین وزرائے اعلیٰ بدلے گئے



اوراب تیسرے وزیر اعلیٰ کو بھی تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن یہ قدم اس خوف سے نہیں اٹھایا گیا کہ کانگریس اسے بڑا ایشو بنادے گی۔
ریاستی کانگریس کے رہنماؤں نے اس موقع پر انتخابی مہم کے لیے ایک گانا بھی جاری کیا، جس کی پنچ لائن ’’ 'تین تگڑا کاما بگڑا‘‘ ہے۔بی جے پی حکومت نے آنے والے کل کا پورا نظام خراب کر دیا ہے اور عوام صرف کانگریس کو پسند کرتے ہیں، اس لیے ریاست میں بی جے پی کا خاتمہ یقینی ہے۔
ریاستی کانگریس کے صدر گنیش گوڈیال نے کہا کہ تین دنوں میں تین لیڈر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، جن میں عام آدمی پارٹی کے ورکنگ صدر اننت چوہان، اترکاشی ضلع پنچایت کے صدر دیپک بیجلوان اور پورولا سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے مالچند شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.