the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) مستقبل کی جنگوں میں فضائیہ کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اسے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مسٹر سنگھ نے بدھ کے روزیہاں فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تیاریوں، فوری کاروائی کرنے کے لیےتیار رہنے کی استعداد اور مہم کے دوران اور دورِ امن میں اول درجے کے پیشہ ور رجحان کے ساتھ کام کرنے کے لیے فضائیہ کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی لڑائیوں میں فضائیہ کا کردار بہت اہم رہنے والا ہے اور اسے دیکھتے ہوئے فضائیہ کو مصنوعی ذہانت، بگ ڈاٹا ہینڈلنگ اور مشین لرننگ جیسی جدید



ٹیکنالوجی کی بدولت اپنی استعداد اور طاقت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ میک ان انڈیا منصوبے کے تحت لوکلائیزیشن کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کے نتائج نظر آنے لگے ہیں اور ہلکے جنگی طیارے مارک- 1 اے اور سی 295- کے آرڈر سے ایئرو اسپیس سیکٹر میں بھی لوکلائیزیشن (سودیسی)کو فروغ ملے گا۔ تینوں افواج کے انضمام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے لیکن اسے نافذ کرتے ہوئے تمام پہلو پر غور کیے جانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراءپر توجہ دیے جانے کی کی ضرورت ہے۔ وزیر دفاع نے کمانڈروں سے کہا کہ وہ گہرائی سے غور و فکر کریں اور کانفرنس کے موضوع 'بے یقینی میں یقینی کو یقینی بنانا‘ کے موضوع پر عملی حل نکالیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.