the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 ستمبر (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نیشنل ہیرالڈ اور بینکوں کی غیر فعال سرمایہ (این پی اے) معاملے میں کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھو رام راجن کے بیان سے کانگریس بے نقاب ہو گئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو گلے لگانے میں کانگریس صدر راہل گاندھی کو کوئی گریز نہیں ہے تو انکم ٹیکس حکام سے ملنے سے کیوں بچ رہے ہیں ۔
مرکزی کپڑا کی وزیر اسمرتی ایرانی نے یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو بتایا، "راجن نے انکشاف کیا ہے کہ کانگریس حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی این پی اے



بڑھا اور بینک خستہ حاال ہوا ۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدر سونیا گاندھی اور مسٹر گاندھی کی درخواست مسترد ہونے سے کانگریس ملک کے عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔ 10 ستمبر کو، کانگریس اور اس کے رہنما کا اخلاقی بنیاد کا پردہ فاش ہوچکا ہے ۔

مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ مسٹر گاندھی، یو پی اے صدر اور ان کی بیٹی پرینکا واڈرا ٹیکس دہندگان کا پیسہ ہڑپنا چاہتی تھیں۔ لوک سبھا انتخابات میں مسٹر گاندھی کے خلاف انتخابی جنگ میں اترنے والی محترمہ ایرانی نے کانگریس کے صدر پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا، "نیشنل ہیرالڈ معاملے میں راہل گاندھی کو جواب دینا ہو گا"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.