the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن، 26 اپریل (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ہونے والے مجوزہ سربراہی مذاکرات سے قبل جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے آج اس بات کی اطلاع دی۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان جمعہ کو کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ مئی یا جون میں شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب چنگ ائی یونگ سے فون پر بات کرکے دونوں ممالک کے



صدر کے درمیان ملاقات کے سلسلہ میں بات چیت کی۔
اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے کل ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار سے پاک کرنے اور اس کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے مثبت نتائج کے لیے امریکہ اس پر دباؤ بنانا جاری رکھے گا۔
مسٹر مون نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کو مکمل طور پر جوہری ہتھیار سے پاک کرنے کو لے کر اپنے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ قابل غور ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو فوری طور سے اپنے جوہری اور میزائل ٹسٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
رائٹر،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.