the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سنگاپور/12جون(ایجنسی) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جانگ ان کے درمیان آج کی تاریخی ملاقات اور بات چیت ایک مشترکہ اعلامیہ کے ساتھ تکمیل کو پہنچی۔ 
دستخط شدہ مشترکہ اعلامیہ میں مسٹر کم کی طرف سے یہ عہد بھی شامل ہے کہ کوریائی جزیرہ کو نیوکلیائی ہتھیاروں سے پاک کردیا جائے گا۔ 
مسٹر ٹرمپ نے بعدازاں کہا کہ امریکہ اپنی وہ فوجی مشق معطل کردے گا جو شمالی کوریا کے لئے موجب اشتعال ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ایک رعایت ہے۔ 
یہ پہلا تاریخی موقع ہے جب کسی امریکی صدر اور شمالی کوریائی رہنما نے



اقتدار میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی۔ 

امریکہ اور شمالی کوریا کے حکومتی ذمہ داران نے مصافحہ کرنے کے بعد بات چیت کی اور ظہرانے میں بھی ساتھ رہے جس میں ان کے مشیروں نے بھی حصہ لیا۔
آج کی یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کی سوچ میں تبدیلی کی غماز رہی کیونکہ ابھی پچھلے سال ہی دونوں ایک دوسرے سے اشتعال انگیز دھمکیاں دیتے نظر آئے تھے۔ آج کی ملاقات کا محور نیوکلیائی تحدید اسلحہ اور کشیدگی میں کمی لانا تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک ایک نئے تعلقات کے رخ پر آگے بڑھیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ امریکہ شمالی کوریا کی سلامتی کا ضامن بنے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.