the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نئی دہلی/5جولائی(ایجنسی) دارالحکومت کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کو اپنی اہلیہ سنندا پشکر کے قتل کے معاملہ میں جمعرات کو پیشگی ضمانت دے دی۔
خصوصی عدالت کے جج اروند کمار نے بدھ کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ مسٹر تھرور کو ایک لاکھ روپے کی ضمانت اور عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہ جانے کی شرط پر ضمانت دی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے سماعت کے دوران مسٹر تھرور کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ پولیس کی دلیل تھی کہ مسٹر تھرور بااثر شخص ہیں اور وہ گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے ان کے بیرون ملک جانے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔ مسٹر تھرور پر سنندا پشکر قتل معاملہ میں دفعہ 306 اور 498 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بھارت لندن سے وجے مالیا کی حوالگی میں کامیاب ہو جائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.