the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

چینئی/4ستمبر(ایجنسی) طیارے میں دوران پرواز بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی رہنما سے نوک جھونک اور مودی سرکار کو فاشسٹ کہنے پر خاتون مسافر کو 15 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

میڈیا کے مطابق 28 سالہ خاتون Sofia صوفیہ لوئس کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف نعرے بازی اور مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑ گیا۔ چینئی سے ٹویٹی کورن جانے والی پرواز میں بی جے پی تامل ناڈو کی صدر اور ایک مسافر خاتون کے درمیان نوک جھونک نے شدت اختیار کرلی۔ 28 سالہ صوفیہ لوئس ریسرچ اسکالر ہیں۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے اہلکاروں نے خاتون مسافر کو حراست میں لے کر اشتعال انگیزی اور دوران پرواز ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے خاتون مسافر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا قبول کرتے ہوئے خاتون مسافر کو 15 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ 15 روز کے اندر چالان تیار کر کے خاتون مسافر کو ایک بار پھر عدالت میں پیش کرے۔

اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Mohammed Niyazuddin Says:
ye ladki sahi hai BJP ke bhashand sun sun kar log pareshan hogai hai akhir kyun na ho balatkar mai hamara desh sab se age note bandi se nuqsan rafil ka ghutala vedesh yatra gao ke naam par hatya aur kitna ginao kafi nahi hai ladki ke gussa hone ki wajhe.

Comment posted on September 05 2018
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

آپ کو لگتا ہے کہ #MeToo مہم انصاف حاصل کرنے کے لئے جنسی طور پر ہراساں متاثرین کی مدد کر رہا ہے

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.