the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،یکم اگست(یواین آئی)حکومت نے سپریم کو رٹ کے ایک حکم سے کمزورہوئے درج فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظالم کی روک تھام سے متعلق قانون کو سابقہ شکل میں بحال کرنے کےلیئے اس میں ضروری تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس سے متعلق بل کو بدھ کے روزمرکزی کابینہ نے منظوری دیدی ۔

مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر رام ولاس پاسوان نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا۔انھوں نے بتایاکہ بل دوتین دن میں پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائیگا ۔
مسٹر پاسوان کے مطابق میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہاکہ ضرورت پڑی تو قانون کو مزید



سخت بنایاجائیگا۔ابتدامیں قانون میں 22پرویژن تھے بعد میں اس میں مزید 25پرویژن شامل کئے گئے تھے اور اگرضرورت پڑ ی تو اسے اور سخت بنایاجائیگا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ 20مارچ کو اس قانون کے کچھ سخت التزامات کو ہٹا دیا گیاتھا جس سے اس سے جڑے معاملوں میں فورا گرفتاری پور روک لگ گئی تھی ۔اس کے علاوہ ملزم کو عبوری ضمانت لینے کی اجازت بھی مل گئی تھی ۔

دلت تنظیموں نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے آئندہ 9اگست کو ہندستان بندکی نعرہ دیاتھا۔حکومت میں شامل لوک جن شکتی پارٹی سے منسلک دلت سینانے حکومت سے 9اگست سے پہلے قانون کے اصل پروویژن کو بحال کرنے کے لئے بل منظور کروانے یا آرڈیننس لانے کا مطالبہ کیاتھا ۔اس نے کہاتھا کہ ایسا نہ کئے جانے پر وہ بھی ہندستان بند میں شامل ہوگی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.