the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ 10،اگست(ایجنسی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نےجمعہ کو قومی اور بین الاقوامی بازار میں اترپردیش کی روایتی مصنوعات کو نئی پہچان دینے کی غرض سے شروع کی گئی " او ڈی او پی اسکیم " (ایک ضلع ایک صنعت اسکیم) کوفروغ دینے کی غرض سے راجدھانی لکنھؤ میں منعقد سہ روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔

چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعت کے کاروباریوں کی یہ کانفرنس روایتی مصنوعات کو فروغ دینے کے ساتھ ایک ضلع ایک صنعت اسکیم کے لئے میل کا پتھر ثابت ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ او ڈی اوپی اسکیم کا افتتاح اسی سال 24 جنوری کو یوم اتر پردیش کے موقع پرنائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائڈو نے کیا تھا۔



Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">صدرجمہوریہ نے اجلاس کا افتتاح مشعل روشن کر کے کیا اس موقع پر گورنر رام نائیک، وزیر اعلی یوگی آتیہ ناتھ، نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ اور مائیکرو و چھوٹے مصنوعات کے وزیر ستیہ دیو چودھری موجود تھے۔

صدرجمہوریہ نے ریاست کے گورکھپور، آگرہ اور مرادآباد سمیت صوبہ کے مختلف ضلعوں سے آئے چنندہ افراد کے درمیان قرضے کا تصدیق نامہ تقسیم کیا۔
بنارس، گورکھپو، مرادآباد، آگرہ اورکانپورکے کچھ کاروباریوں نے اس موقع پر اپنے تجربات صدر جمہوریہ کے سامنے پیش کئے۔ اس اجلاس کا راست ٹیلی کاسٹ پورے ریاست میں کیا گیا۔
اس سے پہلے صدر جمہوریہ نے ایک ضلع ایک صنعت اسکیم کے تحت سہ روزہ سمینار کا افتتاح کیا اور دستکاروں فنکاروں اور کاروباریوں سے ان کے صنعت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.