the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،04 ستمبر(یو این آئی) پٹرول۔ ڈیزل اور گیس کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں مودی حکومت پر اپوزیشن کے حملے سے اقتدار میں شامل اتحادی پارٹیاں بھی اگلے عام انتخابات پر اس کے ممکنہ اثرات کا اندازہ لگاتے ہوئے ان کے داموں کوکم کرنے کا حکومت پر دباؤ بنانے لگی ہیں۔
عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں ریکارڈ گراوٹ سے برآمدکی جانے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پٹرول۔ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے تو بغیر سبسڈی والے گیسوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ۔

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے مودی حکومت کو پٹرول۔ڈیزل اور گیس کی قیمتوں پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 146146 اضافی ٹیکس145145 کی وجہ سے صارفین کو مہنگائی



جھیلنی پڑ رہی ہے۔ سابق وزیر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فورا جی ایس ٹی قانون کے دائرے میں لایا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس میں کٹوتی کرکے دونوں کی قیمتوںمیں کمی کی جا سکتی ہے اور صارفین کو راحت پہنچائی جا سکتی ہے ۔مرکزی حکومت اس کی ذمہ داری ریاستی حکومت کے سر نہیں ڈال سکتی۔ انہوں نے کہا146146 بی جے پی کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ 19 ریاستوں میں اس کی حکومت ہے۔ مرکز اور ریاست مل کر پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی قانون کے دائرے میں لا سکتے ہیں ۔کانگریس پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی قانون کے تحت لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔


عام آدی پارٹی کے کو آرڈینیٹر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور روپیہ کی قدر میں گراوٹ پر منموہن حکومت پر سخت حملہ کرتے تھے لیکن اب ویسی ہی صورتحال ان کی حکومت میں ہے تو انہوں نے چپ سادھ رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے لئے پہلے کانگریس اور اب بی جے پی کی حکومت ذمہ دار ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.