the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،14 اگست (یو این آئی) لوک سبھا اور ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کو ایک ساتھ کرائے جانے کے تعلق سے ملک میں جاری بحث کے دوران الیکش کمیشن نے آج اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں انتخابات ایک ساتھ کرانا ممکن نہیں ہے کیونکہ اسے انجام تک پہونچانے میں کئی طرح کی روکاوٹیں ہیں۔
چیف الیکش کمشنر او پی راوت نے کہا کہ' ایک ملک ایک انتخاب کے معاملے پر 2015 میں بھی الیکشن کمیشن نے اپنی رائے اور تجویزپیشش کی تھی۔
ان کے مطابق وی وی پیٹ کا سو فیصد انتظام کرنا اور دوسرے امور کو انجام دینا بہت ہی مشکل ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ساتھ دونوں انتخابات کرانے کے لئے یا تو کچھ ریاستوں کی اسمبلیوں کے کام کی مدت کو بڑھانا ہوگا یا کچھ ریاستوں کے کام کی مدت کو کم کرنا ہوگا ساتھ ہی اس کے لئے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی۔ اس کے علاوہ اضافی پولیس اور سیکورٹی فورسیز کی بھی ضرورت ہوگی'۔



18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ اگر کسی ریاست کی اسمبلی کی مدت ختم ہوجاتی ہے تو کمیشن وہاں پر اپنی ذمہ داری کے مطابق الیکش کرانے کو تیارہے۔ واضح رہے کہ مسٹر راوت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب میڈیا میں ایسی خبریں گردش میں ہیں کہ بی جے پی دونوں انتخابات ایک ساتھ کرائے جانے کی وکالت کرتے ہوئے اپنی انتخابی تیاریوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اور اس باراس کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اس مسئلے پرغور و خوض بھی ہوگا۔


قابل ذکر ہے کہ کانگریس صدرراہل گاندھی نے کہا ہےکہ نریندر مودی حکومت ریاستوں کی اسمبلیوں کی مدت کو بڑھانا چاہتی ہے اور وہ ان ریاستوں کا انتخابات لوک سبھا کے انتخابات کے ساتھ کرانا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ چار ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اور میزورم میں اسمبلی انتخابات رواں سال کے اواخر میں متوقع ہیں۔ معلوم ہو کہ ایک ساتھ دونوں انتخابات کرائے جانے کے بیچھے یہ دلیلیں دی جا رہی ہیں کہ اس سے انتخابی اخراجات کم ہوں گے وقت بھی بچے گا اور لوگوں کو کئی طرح کی سہولیات بھی میسرہوں گیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.